بلاامتیاز احتساب نہ ہوا تو پرتشدد انقلاب کیلئے تیار رہیں۔ چوہدری سرور

Spread the love

سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ  کا بڑا  مطالبہ سامنے آگیا۔ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ کالے دھن کی ذخیرہ اندوزی کو ختم کرنے کیلئے فوری طور پر 5 ہزار روپے کے نوٹوں کو منسوخ کردے۔ منصفانہ نظام قائم نہ کیا گیا تو پاکستان میں بھی انقلاب فرانس کی طرح کے ایک  پرتشدد انقلاب کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

 سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ  کے اعزاز میں گلاسکو ویلفئیر سوسائٹی اسکاٹ لینڈ کے صدر چوہدری حنیف کی جانب سے ظہرانے کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ

کے پی کے اور بلوچستان میں ہونے والی مختلف اشیاء کی سگلنگ کو ختم کرنے کیلئے سخت ایکشن لیا جائے۔ منصفانہ نظام قائم نہ کیا گیا تو پاکستان میں بھی انقلاب فرانس کی طرح کے ایک  پرتشدد انقلاب کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے چند سخت ترین اقدامات ناگزیر ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو صیح معنوں میں  بلاتفریق سخت احتساب کی ضرورت ہے۔وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پاک صاف نہیں قراردیا جانا چاہئیے۔ پاکستان کے 80 فیصد وسائل پر ایک محدود اشرافیہ قابض ہے۔ غریب آدمی روٹی نہ ملنے کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔ منصفانہ نظام کے نافذہی سے غریب امیر کا فرق مٹ سکتا ہے اور عام عوام کو انکے حقوق میسر آسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*