عمران خان کے بازوؤں کے پٹھے کمزور ہوگئے

Spread the love

 ان سائیڈ سٹوری : سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی  اہلیہ بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کرادیا ۔

بشریٰ بی بی نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ جیل میں عمران خان  کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، شوہر کا وزن بھی کم ہوگیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی خراب حالت کا سپریم کورٹ فوری نوٹس لے۔

سپریم کورٹ میں بشریٰ بی بی کی جانب سے بیان حلفی حامد خان ایڈووکیٹ نے جمع کرایا۔

بیان  حلفی میں بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بازوؤں کے پٹھے بھی بہت کمزور ہوچکے ہیں جو 70 سال کی عمر میں خطرناک ہے، اس سے جان کو خطرہ لاحق ہے۔

 

سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ کئی مشکلات اور مسائل کے بعد 22 اگست کو اٹک جیل میں شوہر سے ملاقات کی اجازت ملی۔

انہوں نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے کسی بھی سختی اور قربانی کو جھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

بشریٰ بی بی کا بیان حلفی سویلین کے فوجی ٹرائل کے خلاف درخواستوں کے کیس میں جمع کرایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*