فلسطینی بچے کنکریوں کے ساتھ ٹینکوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، چوہدری سرور

Spread the love

اسکاٹ لینڈ گلاسگو میں فلسطین کی آزادی کے حق میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ،،،چیف ارگنائزر پاکستان مسلم لیگ و سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی مظاہرے میں شرکت، سابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے فلسطینی بچوں کی جراعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بچے ٹینکوں کا مقابلہ کنکریوں سے کر رہے ہیں۔


اسکاٹ لینڈ گلاسگو میں فلسطین کے حق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مظاہرے میں خصوصی طور پر شرکت کی، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ کئی بار فلسطین گیا اور اسرائیلی بربریت کے مظاہرہ کے اثرات دیکھ کر ایا ہو، فلسطینی بچے کنکریوں کے ساتھ ٹینکوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، انہوں نے فلسطینی عوام کی جراءت اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے عالمی برادی سے غزہ میں ظلم ستم بند کرنے، فوری جنگ بندی اور غزا کی سپلائی فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کو طبی سہولیات کی فراہمی فوری شروع کی جائَے، چوہدری محمد سرور نے اسرائیلی حملوں کو رکوانے کے لئے نیٹو سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین، برطانیہ اور امریکہ کو چاہئے کہ فوری جنگ بندی کروائے اور فلسطنیوں کو آزادی دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، اس موقع پر مظاہرین نے اوسلو معاہدے کے تحت مسئلہ فلسطین کے لئے دو ریاستی حل کا بھی مطالبہ دہرایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*