لیبرپارٹی کی فتح سے سیاست بدل جائے گی، چوہدری سرور

Spread the love

ان سائیڈ سٹوری : سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور کی جماعت کی تاریخی کامیابی, چوہدری سرور نے امید کا اظہار کرتے  ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی کی فتح سے سکاٹش سیاست بنیادی طور پر بدل جائے گی۔
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رودرگلن اور ہیملٹن کے ضمنی انتخاب میں سکاٹش لیبر پارٹی کا میدان مارنا ناقابل یقین ہے،، چوہدری انس سرور اور انکی سکاٹش لیبر پارٹی تاریخی کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے، انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے لیبر پارٹی کی فتح سے سکاٹش سیاست بنیادی طور پر بدل جائے گی اور سکاٹ لینڈ میں تقسیم کا خاتمہ ہو گا ۔ چوہدری سرور نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ انس اپنی محنت جاری رکھیں گے اور اپنی پارٹی کو شہرت کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*