مغرب میں اسلاموفوبیا اور عدم رواداری میں اضافہ ہوچکا: چوہدری سرور

Spread the love

سکاٹ لینڈ(ان سائیڈ سٹوری) گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ سویڈن کی حکومت کا قرآن پاک جلانے کی اجازت دینا شرمناک حرکت ہے۔ ان گھناؤنی حرکتوں کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مسلم کونسل کی جانب سے سکاٹ لینڈ میں گلاسکو سیٹی سینٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سرور بھی شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی دلخراش اور شیطانی حرکت ہے۔ سویڈن کی حکومت کا قرآن پاک جلانے کی اجازت دینا شرمناک حرکت ہے۔ بے حرمتی سے پتہ چلتا ہے کہ مغرب میں اسلاموفوبیا اور عدم رواداری میں اضافہ ہو چکا ہے۔ سویڈن میں قبیح اور شرمناک حرکت دنیا میں بسنے والے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اسلام امن کا دین ہے اور تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔ دنیا بھر میں زیادہ تر مسلمان مذہبی امتیاز کا شکار ہیں۔ چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ سکاٹ لینڈ میں احتجاج کا مقصد عالمی سطح پر انسانی حقوق کی پاسداری کوفروغ دینا ہے ۔ قرآن کی توہین دو ارب مسلمانوں کے خلاف نفرت، تشدد اور دشمنی کو ہوا دینے کے مترادف ہے ان گھناؤنی حرکتوں کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*