سپریم کمانڈر بمقابلہ آرمی چیف؟ نئی محلاتی سازش

Spread the love

ان سائیڈ اسٹوری: ایک سازش کا پردہ چاک ہوتا ہے۔ قانون کے تحت کاروائی شروع ہی ہوتی ہے کہ نئی محلاتی سازش سر اٹھا لیتی ہے۔ اب تو جو سازش ہوئی ہے وہ ایوان صدر میں ہوئی ہے اور اسکا شاخسانہ ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا متنازعہ ٹویٹ ۔ جس میں انھوں نے اپنے آپ کو بری الزمہ قرار دیا۔

دوسری جانب ان سائیڈ سٹوری کے زرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی 9سمتبر کو اپنے عہدے سے فارغ ہو رہے ہیں اور جاتے ہوئے انھوں نے کچھ ایسا ضرور متنازعہ اقدام اٹھانا تھا جس سے وہ تحریک انصاف کی نظر میں ہیرو بن سکیں۔ دوسری جانب ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے موجودہ سپہ سالار جنرل حافظ عاصم منیر کی جانب توپوں کا رخ کروانا تاکہ وہ چئیرمین تحریک انصاف کو ریلیف دلوانے میں کردار ادا کریں۔ ماضی بھی کچھ ایسا ہی کیا گیا تھا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*