سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے خلاف سازش

Spread the love

جنگ گروپ سے وابستہ صحافی احمد نورانی کی لوکل ویب سائٹ پر سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کی فیملی کے اثاثوں کی خبر سوشل    میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔ ایسے میں

  #BajwaLeaks

کا ٹرینڈ بھی سوشل میڈیا پر چل رہا ہے۔ لیکن یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں جب تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی تو پاک چائنہ اقتصادی

راہ داری پر کام سست روی کا شکار رہا۔ تاہم جب عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین بنے تب سے مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سی پیک چین کے منصوبے ون بلٹ ون روڈ ہی کا تسلسل ہے۔ جب سے یہ منصوبہ شروع ہوا امریکہ اور بھارت اسے ختم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جو خبر لوکل ویب سائٹ پر چھپوائی گئی وہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ دوسری جانب عاصم سلیم باجوہ بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس خبر کی سختی سے تردید کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*