مریم نواز کی موجودگی میں فوج مخالف نعرے بازی

Spread the love

: انسائیڈ اسٹوری :

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل میں شیر جوان تحریک کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی نائب صدر مسلم ن مریم   نواز تھی۔ تقریب میں کالجز اور جامعات کے طلبا شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں مریم نواز نے شیر جوان تحریک کا مقصد بیان کرتے ہوئے نام لئے بغیر ڈی جی آئی ایس آئی کی جنرل فیض حمید کی جانب اشارہ کیا اور جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کا حوالہ دیا۔ پنڈال میں موجود مریم نواز نے طلبا سے پوچھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ جسٹس قاضی فائز عیسی پر کیس کے کہنے بنایا گیا اور احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے کس نے اپنی مرضی اک فیصلہ لکھوا۔ کوئی طالب علم مجھے بتائے گا؟

ایک نوجوان اسٹیج پر آیا اور اس نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کا فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے دیا تھا اور اس میں کچھ ناموں کا ذکر تھا ۔ ہم کو سب پتہ ہے۔

اسی دوران پنڈال میں موجود طلبا کی جانب سے پشتون تحفظ موومنٹ کا ایجاد کردہ نعرہ لگایا گیا۔ یہ جو دہشت گردی ہے اسکے پیچھے وردی ہے۔

کچھ دیر تک نعرہ لگتا رہا۔ اس کے بعد دوبارہ مریم نواز نے خطاب شروع کیا تو کہا کہ انکی لڑائی وردی والوں سے نہیں بلکہ دو،تین اوپر والوں سے ہیں۔

انسائیڈ اسٹوری کی تحقیق کے مطابق پنڈال میں جو طلبا موجود تھے ان میں سے اکثر پی ٹی ایم کے فوج مخالف بیانیے کا پرچار کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ایسے طلبا عناصر کو دعوت دی گئی تھی۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*