عاصم باجوہ ! سی پیک سے استعفی دیں۔ مریم نواز

Spread the love

 

 :انسائیڈ سٹوری:

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کا استعفی منظور  کرلیا ۔ جس پر نائب صدر مسلم لیگ ن  مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت ماڈل ٹاون میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے     عاصم باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے

معاون خصوصی برائے اطلاعات  سے استعفی کوئی معنی نہیں رکھتا۔

 آپکو بطور چئیرمین  سی پیک اتھارٹی سے استعفی دینا چاہئے۔ اس لئے کہ سی پیک پاکستان کے مستقبل کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کیلئے گیمر چینجر ہے۔

 

https://www.facebook.com/mohsin.bilal.756/videos/3840058362675658

 

مریم نواز نے کہا کہ ایسے انسان کو جس پر سوالات اٹھ رہے ہیں،ثبوت کے ساتھ الزامات لگ گئے ہیں ان الزامات کو کلئیر کئے بغیر آپ سی پیک کی سربراہی یا اسکو ہیڈ نہیں کرسکتے۔

 

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ آپکو ‘ جنرل ر عاصم باجوہ ‘ قانون کے سامنے سرینڈر کرنا ہوگا بالکل اسی طرح جس طرح تین بار وزیر اعظم کی کرسی پر رہنے والے نواز شریف اپنی بیٹی کیساتھ خود کو قانون کے حوالے کیا ۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ان پر تمام مقدمے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ۔

 یاد رہے کہ احمد نورانی کی سٹوری سامنے آنے کے بعد  لیفٹیننٹ جنرل ر عاصم سلیم باجوہ  بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اپنا استعفی وزیر اعظم عمران خان کو پیش کیا تھا جسکو وزیر اعظم کی جانب سے پہلے مسترد کردیا گیا تھا۔ اس وقت عاصم سلیم باجوہ کے پاس چئیرمین سی پیک اتھارٹی کا عہدہ ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*