موجودہ عسکری قیادت مسئلہ ہے؟

Spread the love

 

جاتی امرا میں مریم نواز کی جانب سے مولانا فضل الرحمن سمیت انکے سات رکنی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اس دوران دو گھنٹے پر محیط سیاسی بیٹھک بھی ہوئی۔ جس میں مسلم لیگ ن کی سئنیر قیادت بھی شریک تھی۔ سیاسی بیٹھک میں 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے گوجرانوالہ جلسہ کو کامیاب بنانے پر بھرپور اتفاق ہوا۔ مریم نواز کی جانب سے کہا گیا کہ وہ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی جلسہ میں شرکت کی دعوت دینگی۔

میڈیا کے سوالات کا جواب بھی مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کی جانب سے دیا گیا۔ دونوں نے عمران خان بطور نااہل وزیر اعظم ہے پر خوب تنقید کی اور کہا کہ انکا جانا ٹھہر گیا ہے۔ اب یہ تحریک رکنے والی نہیں۔

تاہم جب یہ سوال ہوا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ آیا تو مسلم لیگ ن نے بھی ووٹ ڈالا تب بیانیہ کہاں تھا ؟ اب آپکو موجودہ عسکری قیادت سے کیا مسئلہ ہے؟

مریم نواز کی بجائے اسکا جواب مولانا فضل الرحمن نے جواب دیا اور کہا کہ سیاسی جماعتیں اداروں سے تصادم نہیں چاہتیں۔ مدت ملازمت میں توسیع پر ووٹ دیا گیا تو جان لیں کہ ہم کو تو کوئی مسئلہ نہیں ‘ انکو اب کوئی مسئلہ ہو تو کچھ کہا نہیں جاسکتا ‘ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*