مارشل لاء آیا تو وجہ ن لیگ ہوگی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ

Spread the love

 

  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء آیا تو آپ کی وجہ سے آئے گا۔ یہ بات جنرل باجوہ نے مسلم لیگ کے وزیر اعظم سے کہی ۔  اسکا  انکشاف کیا ہے سینئر کالم نگار ارشاد احمد عارف نے۔

روزنامہ 92 میں ؛ زبیر لیکس ؛ کے عنوان کے لکھے اپنے کالم میں آرمی چیف سے دو سے اڑھائی سال قبل ہوئی ایک ملاقات  کا احوال بتاتے ہوئے ارشاد احمد عارف نے لکھا ہے کہ سینئر تجزیہ کاروں اور کالم نویسوں کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسی عزم کا اعادہ کیا تھا کہ وہ فوج کو سیاسی معاملات سے الگ تھلگ رکھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے یہ تک کہا کہ ‘ میں نے مسلم لیگ کے وزیر اعظم سے کہا کہ ملک میں مارشل لاء آیا تو آپکی وجہ سے آئے گا’۔

 

یہ بریفنگ شاہد خاقان عباسی کے دور حکمران میں ہوئی،آرمی چیف نے کہا کہ فروری 2017 میں وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مجھے بلایا اور جے آئی ٹی میں شامل دو افسروں بارے شکایت کی’میں انہیں کہا کہ’ فوجی افسران اگر اپنی حدود سے تجاوز کریں تو مجھے بتائیں’ لیکن ان کی شمولیت سپریم کورٹ کے حکم پر ہے’ عدالت عظمی کے ہر حکم کی تعمیل میرا فرض ہے اور آپ کا بھی’۔ 

میں نے میاں صاحب سے کہا کہ ، آپ سپریم کورٹ میں اپنا کیس لڑیں’ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ آپ کے خلاف آیا تو ہم عدالت عظمی کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*