عسکری اور ایجنسیوں کے نمائندوں سے ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی

Spread the love

 

قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عسکری اور ایجنسیوں سے خفیہ ملاقاتوں پر پارٹی رہنماوں 

پر پابندی عائد کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی ہے۔ نواز شریف اس وقت علاج کیلئے مقیم ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کے بعد پاکستان میں سیاسی ہلچل دیکھنے میں آرہی  ہے اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سمیت دیگر لیگی رہنماوں کا آرمی چیف سے ملاقاتوں کو چرچے ہیں۔

جس پر نواز شریف کی جانب سے ٹوئٹ کئے گئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے مرضی کےمعنی پہنائے جاتے ہیں۔یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہئے۔ آج میں اپنی جماعت کو ہدایات جاری کررہا ہوں کہ آئین پاکستان کے تقاضوں اور خودمسلح افواج کواپنے حلف کی پاسداری یاد کرانےکےلئے آئیندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن،انفرادی،جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کےنمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا۔قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کےلئے ضروری ہوا تو جماعتی قیادت کی منظوری کےساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی اور اسےخفیہ نہیں رکھا جائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*