وضاحت کے ساتھ عسکری قیادت شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرائے۔ رانا ثناءاللہ

Spread the love

 مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ وزیر ریلویز شیخ رشید احمد پر برس پڑے اور انکو شیطان صفت قراردیتے ہوئے عسکری اداروں سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

 لاہور ہائیکورٹ میں صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ  شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئیے۔ آرمی چیف کے ساتھ نیشنل سکیورٹی پر ہونے والی خفیہ اور آف دی ریکارڈ میٹنگ کو شیخ رشید نے آشکار کر کے غلط کیا۔  آرمی چیف سے پارلیمانی لیڈروں کی ملاقات خفیہ تھی۔ مگر ملاقات میں موجود ایک شیطان صفت انسان نے باہر آکر اہم قومی راز لیک کیا۔ عسکری قیادت وضاحت دینے کے ساتھ گیٹ نمبر چار کےایجنٹ کا بھی سدباب کریں اور  شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرائے ۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے آرمی چیف سے خاندانی مراسم  ہیں۔ وہ زاتی طور پر جانتے ہیں کہ آرمی چیف سے محمد زبیر کے پچیس سے تیس سال پرانے تعلقات ہیں۔  ملاقاتیں زاتی تعلقات کی بنیاد پر ہوتی ہیں۔ وہ کسی کا نمائندہ بن کر نہ ادھر جاتے ہیں اور نہ انکا نمائندہ بنکر انھوں نےکبھی ادھر بات کی ہے۔ 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*