مسلم لیگ ن پنجاب کا طوطا

Spread the love

بطور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر رہنماوں کو کافی تنقید کا ان دنوں سامنا ہے۔ میڈیا کی جانب سے بھی کافی سخت سوالات ہوتے ہیں کہ صوبہ پنجاب میں ارکان اسمبلی کی اتنی زیادہ تعداد ہونے کے باوجود کارکردگی صفر ہے۔ حکومت کو کوئی بھی بل منظور کرانے میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ حالانکہ ماضی کی اسمبلی میں اس وقت کی اپوزیشن تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد صرف 33 تھی لیکن ن لیگ کو بل منظور کرواتے ہوئے پریشانی ہوتی۔ 

اس سلسلہ میں جب ن لیگ سے پوچھا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی کارکردگی نظر کیوں نہیں آتی تو انفارمیشن سیکرٹری پنجاب اعظمی بخاری نے اک پریس کانفرنس میں جواب دیا کہ ہمارا طوطا نیب کی قید میں ہے۔ انکا اشارہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب تھا۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے فرزند اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نیب حراست میں تقریبا پندرہ ماہ ہوگئےہیں ۔ انکی46ویں سالگرہ کی تقریب ماڈل ٹاون لاہور میں پارٹی ورکز نے منائی۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*