طالبان کشمیر سمیت مظلوم مسلمانوں کی آواز: سہیل شاہین

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری :

افغان طالبان کا کہنا ہےکہ مسلمان ہونے کے ناطے یہ ان کا حق ہے کہ کشمیر، انڈیا اور کسی بھی دوسرے ملک میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں۔

یہ بات قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ زوم پر انٹرویو میں کہی ہے۔

ہم اپنی آواز بلند کریں گے اور یہ کہیں گے مسلمان آپ کے اپنے لوگ ہیں، آپ کے اپنے شہری ہیں۔ آپ کے قانون کے تحت وہ برابری کے حقوق کے مستحق ہیں۔‘

طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہماری کسی بھی ملک کےخلاف مسلح آپریشن کرنےکی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ حقانی کوئی گروپ نہیں، وہ افغانستان کی اسلامی امارت کا حصہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*