افغانستان میں پاکستان کا کوئی فریق پسندیدہ نہیں، جنرل باجوہ

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری : 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں، افغانستان میں پائیدار امن واستحکام اور ترقی بنیادی مقاصد ہیں۔ 

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات امریکی ناظم الامور  انجیلا ایگلر کیساتھ اہم ملاقات کے موقع پر کہی۔جنہوں نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ 

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کابل ائیرپورٹ پر دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں، افغانستان میں پائیدار امن استحکام اور ترقی بنیادی مقصد ہیں۔ پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم  ہے۔ افغانستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا رنج ہوا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا رنج ہوا۔ امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کابل سے انخلا میں تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*