چاند پر تھوک

Spread the love

: انسائیڈ اسٹوری : 

وزیراعلیٰ پنجاب  اور پرنسپل سیکرٹری کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگانے پر  مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ بخاری کو  عثمان بزدار کی قانونی ٹیم کی جانب سے لیگل نوٹس بھجوایا گیا۔
لیگل نوٹس میں وزیراعلیٰ اورپرنسپل سیکرٹری کے خلاف الزامات کو من گھڑت،بے بنیاد  قراردیا گیاہے۔ نوٹس کے متن  میں کہا گیا ہے کہ عظمی بخاری نے وزیراعلی آفس کی  جانب سے پوسٹنگ ٹرانسفر پیسے لیکر کرنے کے بے بنیاد اور خود ساختہ الزامات عائد کیےہیں ۔ 14  دن میں بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کاسامنا کرنا ہوگااور انکے خلاف 25 کروڑ کا ہرجانہ کیا جائے گا۔  

وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے معافی یا  پچیس کروڑ روپے ہرجانےکے قانونی نوٹس کے جواب میں عظمی بخاری نے خوشی کے شادیانے بجانے کااعلان کرتے ہوئے معافی نہ مانگنے کا فیصلہ سنا دیا،، عظمی بخاری بولیں کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتیں اور وہ اللہ کے علاوہ کسی سے معافی نہیں مانگتی میدان میں آئیں گی اور کرپشن کا کچا چٹھا کھول دیں گی۔ انکی  معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، خواہش ہے کہ عدالت جاکر سکینڈلز بتاوں۔ سماء کے نمائندے میاں محسن بلال کے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ جب عدالت سے عثمان بزدار کو نااہل کروائیں گے تو مریم نواز بھی پارٹی میں شریک ہونگی۔

پنجاب اسمبلی میں عثمان بزدار  تو لیگل نوٹس پر بات کئے بناء ہی واپس چل دئیے لیکن ترجمان پنجاب حکومت ندیم قریشی نے عظمی بخاری پر خوب تنقید کے نشتر برسائے،،،بولے کہ عثمان بزدار کے خلاف کچھ لوگوں نے چھپ کر اور کچھ نے سامنے آ کر سازش کی وزیر اعلی پر الزام لگانے کا مطلب چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*