محسن داوڑ کا پنجاب پولیس پر بھتہ لینے کا الزام

Spread the love

 

: انسائیڈ اسٹوری :

پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن  ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب پولیس پشتون تاجروں سے بھتہ لیتی ہے اسکو ختم ہونا چاہئے۔

حقوق خلق موومنٹ کے زیر اہتمام جی پی او چوک سے چئیرنگ کراس تک مہنگائی،بیروزگاری اور بڑھتی فیسوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکار سے خطاب کرتے ہوئے محسن داوڑ نے حکومت کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔ 

انھوں نے کہا  کہ  عدلیہ اور پارلیمنٹ کو مفلوج کیا جا چکا ہے۔ ملک کے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنا ہوگی.  متحد ہوئے بغیر موجودہ نظام کا خاتمہ ناممکن ہے۔ محسن داوڑ نے کہا کہ حکومتیں تو بدلتی رہتی ہیں لیکن عوام کے حالات نہیں بدلتے۔ شہریوں کے بنیادی حقوق انکو نہیں دیئے جائے۔ حتی کہ پشتون تاجروں سے پنجاب پولیس بھتہ لیتی ہے۔ ریاست سے مطالبہ ہے کہ وہ تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے اور یہ سلسلہ ختم کروائے۔

دوسری جانب انسائیڈ اسٹوری کو اس موقع انٹرویو دیتے ہوئے محسن داوڑ نے کہا کہ بات لفٹ یا رائٹ ونگ کی جماعتوں کی نہیں بات مشترکہ جدوجہد کی ہے۔ نواز شریف کے بیانیے بارے پوچھے سوال میں انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے انداز میں بات کرتے ہیں انکو بعض باتوں سے اتفاق ہے اور بعض سے اختلاف۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی شخصیت بارے انکو کہنا تھا ہر ایک کے اپنے فالور ہیں۔ جو بھی فیصلہ ہونا چاہئے وہ سیاسی نظریات کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*