تھرڈ پاکستان ریمیٹنس سمٹ 2023 کی جھلکیاں

Spread the love

تھرڈ پاکستان ریمیٹنس سمٹ 2023 ملیشیا کے دارالحکومت میں اختتام پذیر ہوگیا۔ کامیاب سمٹ میں دنیا بھر کے مالیاتی اداروں نے شرکت کی۔ سمٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سرابراہی میں منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی بینکوں کا اشتراک تھا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ملیشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ تھے ، یہ ملیشیا میں تیسرا پاکستان ریمیٹنس سمٹ ہے جس میں ترصیلات زر کے سٹیک ہولڈرز کو دنیا بھر سے اکٹھا کیا گیا ،سمٹ میں شریک بینکوں کے سینیئر نمائندہ اور عالمی مالیاتی اداروں کے رہنماؤں نے پاکستان کو ترسیلات زر کے چینلز کو باسہولت بنانے اور ان میں وسعت لانے کے لیے مختلف سٹریٹیجک منصوبوں پر بات چیت کی اور اپنے ماہرانہ تجربات کا تبادلہ خیال کیا۔۔
اس موقع پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے سوہنی دھرتری پروگرام پر بھی تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ،اس سمٹ میں کئی نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور سٹیٹ بینک اف پاکستان سے ڈاکٹر اصف علی ،پاکستان ریمٹنس انیشیٹو کے سربراہ سید ذوالفقار علی کھوکھر ، ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ پاکستان امنہ شبیر ،اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں


سمٹ کے مہمان خصوصی اور ملائشیا میں پاکستان ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے تقریب سے اپنے خطاب میں پاکستان ریمیٹنس سمٹ کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستانی معیشت پر دور رس مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔۔
ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ پاکستان امنہ شبیر ، پاکستان ریمیٹنس انیشیٹو کے سربراہ زو لفقار علی کھوکھر ، ڈپٹی سی ای او میزان بینک لیمٹڈ ، سید امیر علی حبیب بینک لمیٹڈ کہ چیف انویشن اینڈ فائننشل انکلوژن افیسر ابرار احمد میر اور گلوبل ہیڈ ہوم ریمٹنس اینڈ این ار پی یونائٹڈ بینک رضوان حیدر نے سمٹ سے خطاب کرتے ہوئےاوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ روابط کو فروغ دینے بیرون ملکی اداروں کے ساتھ منسلک ہونے اورپاکستان کو ترصیلات زر کو بڑھانے کے لیے اسان اور محفوظ طریقہ کار تلاش کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔۔
مقررین نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی معیشت میں غیر متزلزل ازم اور تعاون پر سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات قابل ستائش ہیں قانونی طریقہ کار اور چینلز کے ذریعے ، پاکستان رکوم کی ترسیل کرنے والے اوورسیز پاکستانی گمنام ہیروز ہیں اور ان کی پاکستان سے محبت اور لگاؤ خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سمٹ میں گرے چینلزکو روکنے کے لیے سٹیٹ بینک اف پاکستان اور حکومت پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی
۔
سمٹ میں ڈسکشنز اور تبادلہ خیال کے مختلف سیشن ہوئے جس میں شرکا کو نیٹ ورکنگ کے مواقع بھی فراہم کیے گئے تاکہ وہ ترصیلات زر کی فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں سیر حاصل معلومات حاصل کر سکیں، آئی بی جی گروپ کے چیئرمین جواد غلام رسول نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامیاب سمٹ منعقد کرنے پر ائی پی جی گروپ کی ٹیم اور خاص طور پر پی ار ائی کا شکریہ ادا کیا۔۔
بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور بینکوں کی حوصلہ افزائی اور مسابقت کو فروخت دینے کے لیے ، نمایاں خدمات ادا کرنے والے بینک کو اور ترصیلات زر کے مالیاتی اداروں کو پی ار ائی ریکگنیشن اے وارڈ سے نوازا گیا
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بی ار ائی کے سربراہ ذوالفقار علی کھوکھر ، سید امیر علی ، ائی پی جی کے سربراہ جواد غلام رسول ، ایوارڈ وصول کرنے والے اداروں کے نمائندگان اور دیگر اہم شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملائشیا میں رہنے والے اوورسیز پاکستا نی قانونی طریقے سے پاکستان حکومت ترسیل کر کے پاکستانی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر کر رہے ہیں
2022 اور 2023 میں سب سے زیادہ زر مبادلہ پاکستان ترسیل کرنے کا ایوارڈ ،الرجیی بینک سعودی عرب نے وصول کیا،اس موقع پر شاندار دو روزہ بین الاقوامی پاکستان ریمٹڈ سیمنٹ کہ منتظم Match ائی بی جی گروپ کو سٹیٹ بینک اف پاکستان کی طرف سے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔۔سمٹ میں دنیا بھر سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور بنکوں کے نمائندگان ، اکانمسٹس ، معاشی ماہرین ، تجزیہ نگاروں کے علاوہ ، ملائشیا کی اہم شخصیات نے شرکت کی، تقریب کے اخر میں پاکستان کے معروف گلوکار فرحان سعید نے اپنی خوبصورت پرفارمنس سے شرکا سے خوب داد حاصل کی،،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*