تیسری پاکستان ریمٹ سمٹ آغاز ہوگیا

Spread the love

اورسیز پاکستانی ،مادر وطن پاکستان کی, معیشت کو سہارا دینے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، اوورسیز پاکستانی اور تاریک وطن کی ، وطن عزیز کی خدمات خراج تحسین پیش کرنے ، ان کی حوصلہ افزائی اور  بیرون ملک سے پاکستان قانونی طریقے سے رقم کی ترسیل کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کا عمل طے کرنے کے لیے دو روزہ ”  تھرڈ پاکستان ریمیٹنس سمٹ ”  کا آغاز ہو گیا ہے۔  آئی پی جی گروپ ، سٹیٹ بینک اف پاکستان ، پاکستان کے معروف بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اشتراک سے منعقد کیے جانے والے پاکستان ریمٹس سمٹ کے ذریعے ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ، پاکستان میں آسان اور فوری رقم کی ترسیل کے لیے مستند قانونی اور قابل اعتبار چینلز اور طریقہ کار پر تفصیلی آگاہی دی جائے گی ، بین الاقوامی سمٹ کا افتتاح ، ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے کیا ، تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک اور دعا سے کیا گیا ، دو روزہ بین الاقوامی ریمٹنس سمٹ میں ، پاکستان کے معروف بینکس اور مالیاتی اداروں سے وابستہ اہم شخصیات جن میں ، ہیڈ اف پاکستان ریمیٹنس انیشیٹو ، ذوالفقار علی کھوکھر ، وزارت خزانہ پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری آمنہ شبیر ، پاکستان کے معروف بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اعلی عہدے داران ،ملائیشیا پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین دادو سری نظیر میر اسلام اور عہدے داران ، ملائشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ، کاروباری شخصیات کے علاوہ مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ، افتتاحی تقریب میں ، پاکستانی خوبصورت ثقافت کو اجاگر کرنے اور وطن عزیز سے اظہار یکجہتی کے لیے ، سکول کے ننھے بچوں نے ، ملی نغموں پر خوبصورت ٹیبلو شو پیش کیا ۔

اس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ، تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ , Head of Pakistan Remittance Initiative ، ذوالفقار علی کھوکھر ، میزان بینک کے 
Remittance and and N RP ، رضوان حیدر ،اور ڈائریکٹر ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ ، سٹیٹ بینک اف پاکستان ڈاکٹر اصف علی نے پاکستانی معیشت کے استحکام پر ہونے والے دیر پا اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔  تیسری دو روزہ ”  تھرڈ پاکستان ریمیٹنس سمٹ ” کہ دوسرے روز  پاکستانی مالیاتی اداروں ، معروف بینکوں ، ریمیٹنس ایجنسیز، اور ملائیشیا کے مقامی بینکوں اور مالیاتی اداروں کے سربراہان کے مابین مذاکرات کا اہم دور ہوگا۔ جس میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ، اور کاروباری اداروں کی پاکستان میں رقوم کی ترسیل کے طریقہ کار کو مزید موثر، آسان اور سود مند بنانے کے لیے اہم تجاویز پیش کی جائیں گی۔  اس موقع پر ملائیشیا میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ پاکستانی خواتین میمونہ  حسن اور ام سلمہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*