انس سرور نسل پرستی کے خلاف میدان میں آگئے

Spread the love

 سکٹاش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور کا نسل پرستی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نسل پرستی کے نشانہ بننے والوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ ہمارے بچوں کے بچے بھی نسل پرستی  سامنا کریں۔ 
 سکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی، نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ گلاسگو میں سکاٹش ٹریڈ یونین کے تحت کیا گیا، مظاہرہ پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے سیاہ فام کے حق میں نکالا گیا، مظاہرے میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شرکاء نے پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے سیاہ فام کے حق میں نعرے بازی کی
اس موقع پر سکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور نے کہا انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے کو بھی نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا ہے، انہوں نے کہا کہ فٹ بال کھیلتے ہوئے ان کے بیٹے کو اس کی ٹیم میں موجود ساتھی نے اس لئے پاس نہ کیا کہ ٹیم میں میرا بیٹا اکیلا ایسا تھا جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ میرے بیٹے کو نسل پرستی کا پتہ چلا، انس سرور نے مظاہرے کے شرکاء کو بتایا کہ انہیں خود بھی نسل پرستی کا بارہ سال کی عمر میں پتا چلا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے بچوں کے بچے بھی نسل پرستی کا سامنا کریں، انہوں نے نسل پرستی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نسل پرستی کے نشانہ بننے والوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ انس سرور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بیٹے ہیں۔  

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*