آئی پی پی نے عوامی فلاح کا پلان تیار کرلیا۔ میاں خالد محمود

Spread the love

ان سائیڈ سٹوری : استحکام پاکستان پارٹی
نے عوامی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے پلان تیار کر لیا ہے۔ 75 سالہ تاریخی غلطیوں کو دہرانے کی بجائے مل بیٹھ کر پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ 
تفصیلات کے مطابق جنرل سیکٹری پنجاب استحکام پاکستان پارٹی (سابق صوبائی وزیر) میاں خالد محمود کی رہائش گاہ پر شیخوپورہ کے صحافیوں کی ملاقات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں میاں خالد محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی
نے عوامی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے پلان تیار کر لیا ہے پارٹیوں کو ایک دوسرے پر ہمیشہ کی طرح الزام تراشی کرنے اور وقت ضائع کرنے کی بجائے ملک کے وسیع تر مفاد میں سوچنا ہوگا پاکستان اس وقت کسی بھی غلط فیصلے یا ڈائریکشن کا متحمل نہیں اس وقت دشمن ممالک بھی سرگرم عمل ہے پاکستان میں اداروں پر حملے اور مذاہب کو آپس میں لڑانے کی پرزور کوشش کی جا رہی ہے ہمیں ان کا بھی راستہ روکنا ہوگا موجودہ مہنگائی کی صورتحال پر سوال کے جواب میں میاں خالد محمود نے کہا کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبر کر دیا ہے خودکشیاں عام ہوتی جا رہی ہیں پاکستان بھی شدید معاشی بدحالی کا شکار ہے موجودہ حکومت کو چاہیے کہ ایسے فیصلے کریں جس میں غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو سکے جہانگیر ترین خان،عبدالعلیم خان کی قیادت میں استحکام پاکستان پارٹی نے اپنا منشور پیش کر دیا ہے جس میں غریبوں کے لیے واضح سہولیات دی گئی ہیں 50 ہزار تنخواہ ،300 یونٹ تک بجلی فری، صحت اور ایجوکیشن کی سہولیات فری، اربن ٹرانسپورٹ سسٹم سمیت دیگر پلان پر کام مکمل کر لیا گیا ہے امید ہے کہ آئندہ حکومت بنائیں گے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا
عمران خان سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان ون مین شو تھا ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ تھا ساڑھے تین سالہ اقتدار میں پاکستان کے لیے کچھ نہ کر سکا اس دور میں پاکستان ترقی میں سب سے پیچھے رہ گیا جس وجہ سے آئندہ الیکشن میں بھی اس کا مستقبل تاریک ہے اور وہ توشہ خانہ سائفر اور دیگر کیسوں کا جواب دے ہے صحافیوں کی اس بیٹھک میں شیخوپورہ سے مبشر حسن بٹ، رانا محمد عثمان، مصطفی خان ،شیخ ارشد، عظیم احمد یزدانی، شیخ عظیم علی، میاں شفیق ،ڈاکٹر خالد محمود، شیخ ڈاکٹر یاسر ندیم شیخ اور ضلعی رہنما استحکام پاکستان پارٹی میاں تیمور خالد بھی موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*