شہریارآفریدی کے بھی عمران خان سے راستے جدا؟

Spread the love

 ان سائیڈ اسٹوری: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریارآفریدی کے خلاف ایم پی او آرڈر معطل کرکے رہنما پی ٹی آئی کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او  کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو بکتر بند میں ہائی کورٹ لایا گیا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=waID3iDHCMs

شہریار آفریدی جب احاطہ عدالت میں داخل ہوئے تو رپورٹرز نے ان سے سوالات کئے جس پر انھوں نے کہا کہ ” اللہ پاکستان کو سلامت رکھے” ایک اور رپورٹر نے سوال کیا کہ آپ عمران خان کی گرفتاری پر کیا کہیں گے؟ جس پر انھوں نے مکمل خاموشی اختیار کئے رکھی۔   زرائع کا یہ کہنا ہے کہ شہریارآفریدی فل الحال تحریک انصاف کا حصہ ہی رہینگے۔ تاہم وہ عمران خان کی پالیسیز سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے ان سے راستے جدا کرسکتے ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*