دبئی میں ماحولیات پر کانفرنس! 500 بین الاقوامی مندوبین کی شرکت

Spread the love

دبئی(پ ر) ۔

اماراتی ریاست دبئی میں بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس 2023 ماحولیاتی تحفظ کےعزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ جس میں بشنوئی سماج کے عظیم کام کو سراہنے کے لیے ہندوستان سے 500 سے زیادہ مندوبین نے کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس میں اکھل بھارتیہ بشنوئی مہاسبھا کے صدر دیویندر بوڈیا کی قیادت میں ہندوستانی رہنما ماحول کے تحفظ اورہندوستان سے بشنوئی سماج کی کوششوں کی حمایت کے لیے جمع ہوئے۔جبکہ ڈاکٹر سجے سنہا،ڈاکٹر امیتا سنہا،۔۔ پنجاب قانون ساز اسمبلی کےممبر ڈاکٹر اندرا بشنوئی،لاونیا ماتھر ،، بھی شامل تھے۔۔۔۔معروف عرب سماجی اور کاروباری شخصیت ہز ہائی نس شیخ ماجد راشد الملا نے اس خاص مقصد کی حمایت کے لیے کانفرنس کی صدارت کی اور وفد کو درخت لگانے کے لیے زمین کا تحفہ دیا۔ہزہائی شیخ ماجد راشد الملا کی سخاوت کو بشنوئی سماج نے خوب سراہا ا اور دیویندر بوڈیا نے ان کا شکریہ ادا کیا۔منتظمین اور شرکا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی نے زندگی کی بقا کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔۔ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے سے ہی مسائل حل ہونگے۔۔ان کانفرنسوں کی صدارت ہندوستان کے نامور شخصیات نے کی ،،جن میں سابق ممبر لوک سبھا کلدیپ بشنوئی، سابق ممبر ہریانہ قانون ساز اسمبلی رینوکا بشنوئی ، ممبر لوک سبھا فاروق عبداللہ ، رانا گرمیت سنگھ سودھی ،،معروف فلم سٹار وویک ابرائے سمیت دیگر شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*