مالی بحران: سرکاری عمارتوں کیلئے بجٹ عالیشان

Spread the love

:انسائیڈ اسٹوری :

مالی بحران ،، مگر بجٹ عالیشان ،،، کئی ایکڑ پر پھیلی گورنر پنجاب کی رہائشگاہ ہو ،،، وزیراعلی سیکرٹریٹ یا عوامی نمائندوں کا ایوان،، پنجاب کے بجٹ میں تینوں بڑی عمارات کے لئے بھاری بھرکم بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق گورنر ہاؤس پنجاب کا سالانہ بجٹ 58کروڑ 90 لاکھ روپے،، پنجاب اسمبلی کے لئے 3ارب 68کروڑ روپے ،، وزیراعلی سیکرٹریٹ کے لئے 78کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
آئندہ مالی سال میں گورنر ہاؤس کے بجٹ میں اکیس فیصد اضافہ کر کے اٹھاون کروڑ نوے لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ رواں مال سال میں مختص بجٹ چون کروڑ بیس لاکھ روپے تھا جس میں صرف اڑتالیس کروڑ تیس لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔ یوں آئینی سربراہ کی رہائش گاہ کے اخراجات سے پانچ کروڑ نوے لاکھ روپے بچائے گئے۔
اگلے مالی سال میں غریبوں کے عوامی نمائندوں کی صوبائی اسمبلی پر یومیہ ایک کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ پنجاب کے بجٹ میں ایوان کے اخراجات کی مد میں تین ارب اڑسٹھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رواں مالی سال میں پنجاب اسمبلی کے لئے دو ارب ننانوے کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے جو آئندہ مالی سال سے تئیس فیصد کم ہے۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے لئے آئندہ مالی سال میں گیارہ اعشاریہ باسٹھ فیصد کم ،، اسی کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ یوں سیکرٹریٹ پر یومیہ دو کروڑ دس لاکھ روپے خرچہ آئے گا– رواں مالی سال کے لئے اٹھہتر کروڑ دس لاکھ روپے کا بجٹ مختص ہوا لیکن سیکرٹریٹ نے اکانوے کروڑ بیس لاکھ ، یعنی سترہ فیصد اضافی بجٹ استعمال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*