جنرل باجوہ کو توسیع: مریم کیلئے گناہ ، حمزہ کیلئے ثواب

Spread the love

 

: ان سائیڈ سٹوری : 

حمزہ شہباز اور مریم نواز آمنے سامنے آگئے۔ معاملہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کو لیکر اٹھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر چئیرمین نیب کی ایکسٹینشن بارے مریم نواز سے سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ وہ پہلی ایکسٹینشن کے گناہ میں شریک نہیں تھیں ۔ اس مسلم لیگ ن کا حصہ بھی نہیں تھیں۔ 

تاہم سماء ٹی وی سے وابستہ صحافی میاں محسن بلال نے جب حمزہ شہباز سے سوال کیا تو انھوں جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کو درست قراردیا۔ 

حمزہ شہباز کے اس بیان پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی ہے۔ کیونکہ یہ فیصلہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے کیا تھا ۔ مریم نواز کے ابا جان سابق وزیر اعظم نواز شریف جماعت کے قائد ہیں۔ تو پھر یہ گناہ انھی کے کہنے پر ہوا۔

صارفین یہ سوال پوچھ رہے ہیں اور پارٹی قیادت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ابہام پیدا کرنے کی بجائے اس معاملے پر کھل کر بات کریں۔

دوسری جانب ” ان سائیڈ سٹوری ” کے مطابق مریم نواز کسی بھی وقت نیا دھماکہ کرسکتی ہیں جو ن لیگ کے انکلز کیلئے  نئے مسائل کو جنم دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*