کال نہیں میسج: ڈاکٹر فردوس کے فارغ ہونے کی کہانی

Spread the love

: ان سائیڈ سٹوری :

سابق معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ہٹانے جانے کی وجہ سامنے آگئ ۔

سما نیوز سے وابستہ صحافی میاں محسن بلال کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاق کی اعلی شخصیت سے رابطہ کیا اور وقت مانگا کہ وہ پنجاب کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنا چاہ رہی ہیں۔ گورننس کے کیا مسائل ہیں اور اسکی وجہ کیا؟

آگے سے جواب آیا کہ ملاقات کا وقت مشکل ہوگا تمام تفصیل میسج کردیجئے۔ ڈاکٹر فردوس کی جانب سے ایسا ہی کیا گیا لیکن وہ مسیج وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار تک پہنچ گیا۔ جس وجہ سے انکو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا۔

دوسری جانب ” ان سائیڈ سٹوری ” کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعظم عمران خان نے ٹاسک دیکر پنجاب بھیجا تھا کہ وہ عثمان بزدار کی کارکردگی کو سامنے لائیں۔ جو مسائل ہیں پنجاب کی گورننس اور بزدار سرکار کی سستی بارے انکی نشاندہی کریں اور رپورٹ مرتب کریں۔ جس کیساتھ مسائل کے حل کیلئے تجاویز بھی  شامل ہوں۔

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی ۳۸ کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار کی فتح جس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کلیدی کردار تھا کے بعد انھوں نے نو ماہ کی رپورٹ تیار کی۔ تاکہ وزیر اعظم کو اس بارے آگاہ کرسکیں۔ اگر عمل کیا جائے تو پنجاب کی گورننس کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔  اسی ٹاسک کو پورا کرنے کیلئے ڈاکٹر فردوس نے رپورٹ والا اقدام اٹھایا مگر پھر ان سے ہاتھ ہوگیا۔

انسائیڈ سٹوری کی مزید تحقیق کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق کو تین ماہ خاموش رہنے کا بولا گیا اور یقین دہانی اعلی شخصیت کی جانب سے کرائی گئی ہے کہ انکو دوبارہ کوئی اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے تحریک انصاف میں انکی مخالفت بہت زیادہ ہے۔ تاہم اس وقت پارٹی  میں ایک پنجاب کے اعلی عہدے پر فائز سیاسی شخصیت انکے حق میں ہیں۔ انکی جانب سے ڈاکٹر فردوس کو ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا گیا ہے۔ ایک ماہ پہلے جب وزیراعظم عمران خان گورنر ہاوس لاہور میں آئے تو اسی شخصیت نے ملاقات کرانے کی کوشش کی۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*