پاکستان کے فکری مجاہد طارق اسماعیل ساگر انتقال کرگئے

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری :

معروف صحافی، کالم و ناول نگار، ادیب اور محقق طارق اسماعیل ساگر انتقال کر گئے۔ طارق اسماعیل ساگر متعدد قومی اخبارات سے منسلک رہے۔

طارق اسماعیل ساگر کی تحقیقی کتاب “را” بے حد مقبول ہوئی۔  انکے ناول کمانڈو اور میں ایک جاسوس تھا بھی بے حد مقبول ہوئے۔ 

طارق اسماعیل ساگر بھارتی جیل توڑ کر فرار بھی ہوئے۔ انکو فکری محاذ پر پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ بھی سمجھا جاتا ہے۔ ساری عمر انکے قلم نے مادروطن سے محبت کے الفاظ تحریر کئے۔ 

پیچھے دنوں طارق اسماعیل ساگر کورونا میں مبتلا ہوئے۔ 

انکاجنازہ آج شام عصر کے بعد ۱۸۹سی اقبال اوینیو فیز ۳ کنال روڈ لاہور سے اٹھا یا جائے گا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*