نوازشریف کیلئے کامیاب و کامران، بزدار کیلئے افضل ترین نکلے

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری :

پنجاب کے 2اعلی انتظامی عہدوں پر تین سال بعد بھی تبدیلی کا سفر جاری ہے۔  چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کو تبدیل کردیا گیا۔  

وفاقی کابینہ کی چیف سیکرٹری کیلئے کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب کیلئے راو سردار علی خان کے ناموں کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

کامران علی افضل کا تعلق ڈی ایم جی کے اکیسویں کامن سے ہے۔۔ ابتدائی تعلیم  ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی۔ جبکہ جی سی یو سے گریجوایشن اور بعد میں اقتصادیات میں ماسٹرز کیا اور ملبورن یونیورسٹی سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی کی۔

سماء ٹی وی کے رپورٹر میاں محسن بلال کے مطابق سیکرٹری کے عہدے سے پہلے کامران علی افضل وفاقی سیکرٹر انڈسٹریز رہے۔ کامران علی افضل سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی بیوروکریٹس میں شامل رہے۔ کامران علی افضل  نواز شریف دور میں وزیر اعظم ہاوس میں پہلے جوائنٹ سیکرٹری اور پھر ایڈیشنل سیکرٹری رہے۔ وزیر ہاوس میں کام کیلئے انکا چناو فواد حسن فواد نے کیا تھا۔ فواد حسن فواد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری تھے۔ انکا شمار نواز شریف کے قریب ترین بیوروکریٹ میں کیا جاتا تھا۔ فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو نیب نے گرفتار بھی کیا تھا۔ 

نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب راوسردار علی خان اکیس فروری انیس سو پینسٹھ کو لودھران میں پیدا ہوئے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا۔ راو سردار نے پچیس سال کی عمر میں انیس نویں میں پولیس سروس جوائن کی اور انکا تعلق اٹھارویں کامن سے  ہے۔ راو سردار اکتیس سالہ سروس میں چاروں صوبوں سمیت وفاق میں مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے۔ راو سردار آئی جی پنجاب کے عہدے سے پہلے ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، آر پی او بہاولپور، آر پی او سرگودھا رہ چکے ہیں۔

بزدار سرکار کے تین سالہ دور میں  چوتھے چیف سیکرٹری اور چھٹے آئی جی کو بدل دیا گیا۔۔

دونوں کی تبدیلی کیلئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے وفاق  کو لکھا گیا۔۔ جس کے بعد جواد رفیق ملک اور انعام غنی کی تبدیلی کا پروانہ آگیا۔۔

کامران علی افضل پانچویں سیکرٹری پنجاب ہونگے جبکہ راو سردار علی خان ساتویں آئی جی پنجاب ہونگے۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*