ملا مان جا : سی آئی اے چیف کی عبدالغنی برادر سے خفیہ ملاقات

Spread the love

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے  دعوی کیا ہے کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے پیر کو کابل میں طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی۔

اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی سی آئی اے نے اپنے ڈائریکٹر ویلیم برنس کی طالبان رہنما سے ملاقات کی رپورٹ پر ردِ عمل دینے سے گریز کیا ہے۔

اخبار کے مطابق یہ ممکن ہے کہ ملاقات  افغان دارالحکومت کابل  کے ہوائی اڈے پر امریکہ کے انخلاء کو ختم کرنے کی آخری تاریخ میں کسی بھی تاخیر کے گرد گھوم رہی ہو۔  جہاں طالبان کی واپسی سے خوفزدہ ہزاروں افغان اب بھی بھاگنے کی امید سے سے اکٹھے ہو رہے ہیں۔

کیونکہ بائیڈن نے عارضی طور پر تعینات امریکی اور برطانیہ کے ہزاروں فوجیوں کے زی اہتمام افراتفری والی ہوائی جہاز کو ختم کرنے کے لیے 31 اگست کی آخری تاریخ مقرر کی ہے ، لیکن ضرورت پڑنے پر توسیع بھی ہوسکتی ہے ایسا اشارہ بھی دیا ہے۔

دوسری جانب سوموار کو برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان  طالبان سہیل شاہین نے امریکہ کو متنبہ کیا تھا کہ طالبان غیر ملکی افواج کے انخلا کی تاریخ میں توسیع قبول نہیں کریں گے۔ امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلا کی 31 اگست کی ڈیڈلائن میں توسیع کی تو ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا۔۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں غیرملکی افواج کے انخلا میں توسیع کا مطلب افغانستان پر قبضے میں توسیع ہوگا، اس سے باہمی بداعتمادی کی صورتحال پیدا ہوگی اور رد عمل آئے گا۔ 

تجزیہ کاروں کے مطابق کابل  میں سی آئی اے سربراہ ولیم برنس کی طالبان سربراہ ملا عبدالغنی برادر کی براہ راست خفیہ ملاقات افغانستان پر طالبان قبضے کے بعد سب سے بڑی ہے۔ یہ وہی ملاعبدالغنی برادر ہیں جنکو سی آئی اے نے آئی ایس آئی کیساتھ مشترکہ آپریشن میں 11 سال پہلے گرفتار کیا  اور مذاکرات کیلئے گزشتہ سال رہا کروایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*