ٹرینڈ کا ٹویٹر پر راج Release_TLPAmeerSHR

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری :

سربراہ تحریک لبیک کی غیرقانونی نظربندی کو 130 سے زائد دن بیت گئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر کے باوجود علامہ حافظ سعد حسین رضوی کو رہا نہ کیا گیا۔علامہ سعد حسین رضوی کی غیرقانونی نظربندی کےخلاف کارکنان نے  سوشل میڈیا مہم کا آغاز کر دیا۔ ٹویٹر ہیش ٹیگ

#Release_TLPAmeerSHR

 صرف 5 گھنٹوں میں  ایک 

ملین جبکہ 14 گھنٹوں میں 2 ملین ٹویٹس سے تجاوز کر گیا۔ امریکہ، برطانیہ، سعودیہ و عرب امارات سمیت پوری دنیا میں علامہ سعد حسین رضوی کو رہا کرو ٹرینڈ کا ٹویٹر پینل پر راج رہا۔

دوسری جانب تحریک کے کارکنان کی جانب سے ہیش ٹیگ کیساتھ جو اظہار کیا گیا اس میں حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ ہم کچھ دن اور انتظار کریں گے اگر یہی بدنیتی جاری رہی تو ہم میدان میں اعلان کر کہ نکلیں گے، تحریک لبیک کی آواز ایک ٹویٹر صارف نے تو یہاں تک کہ ڈالا “پچھلے دھرنے میں رمضان تھا سب حافظ مصروف تھے اب کی بار ہم نکلے تو” تحریک لبیک کے صبر کو مزید نہ آزمایا جائے۔

سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ بھی ہیں انکا کہنا ہے کہ  یہاں لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو جوتی کی نوک پر رکھا گیا، جب عدالت نے علامہ سعد حسین رضوی کو بری کیا، چند دو ٹکے کے بیوروکریٹ عدالتی حکم کی عدولی کر سکتے ہیں؟  اگر عدالتیں بھی انصاف فراہمی سے قاصر ہیں تو ہمیں بتائیں اس ملک کا اصل حاکم کون ہے،  جو اپنی عنا میں اس ملک کے قانون سے کھیل رہا ہے، قانون کی واقعی یہ اوقات ہے تو ہھر آئین ختم کر دیجئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*