طالبان نے امارات اسلامیہ افغانستان کا اعلان کردیا

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری : 

طالبان ترجمان ذیبح اللہ مجاہد  کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے  باقاعدہ طور پر امارات اسلامیہ افغانستان کا اعلان کیا ہے۔ دو روز پہلے کابل میں پریس کانفرنس کے بعد یہ انکا باقاعدہ اعلان سامنے آیا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ برطانوی راج سے آزادی کی 102 ویں سالگرہ کے موقع پر وہ امارات اسلامیہ افغانستان کا اعلان کر رہے ہیں۔ 

دوسری جانب بدھ کی  رات عبداللہ عبداللہ نے کابل میں خلیل الرحمٰن حقانی اور دیگر طالبان ارکان سے ملاقات کی ،جس میں انھوں نے  اپنے سرکاری موقف کا اعادہ کیا کہ وہ انصاف اور انصاف پر مبنی ایک آزاد اور متحد افغانستان کی حمایت کرتے ہیں۔

خلیل الرحمٰن حقانی نے شرکاء کو یقین دلایا کہ وہ کابل کے شہریوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کریں گے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ملک کے سیاسی رہنماؤں اور بزرگوں سے مدد بھی حاصل کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*