مریم کا بلاول کو جواب،نواز کی بیٹی ہوں، زرداری ۔۔۔ کی نہیں

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری : 

مریم نواز کو 26 مارچ کو نیب لاہور کی جانب سے طلب کیا گیا۔ جس پر قبل از وقت گرفتاری کیلئے  وہ  پہلے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالت سے درخواست ضمانت پر آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی  اور ضمانت منظورکرتے ہوئے  نیب کو 12  اپریل تک گرفتاری سے روک دیا گیا۔ جبکہ رائیونڈ اراضی کیس میں انھیں کو 10،10 لاکھ کے دو مچلکے داخل کرنے کا حکم دیا۔ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اسجد جاوید گھرال ہیں۔

سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  مریم نواز کا  اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم میں اختلافات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’پیپلز پارٹی کی اپنی سٹریٹیجی ہے، ہماری اپنی ہے۔‘ سیاست میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں،

بلاول کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں نوازشریف کی بیٹی ہوں رواداری کی سیاست کو خوب نبھانا چاہتی ہوں۔ صحافی کے سوال پر بلاول اور انکے والد آصف علی زرداری بارے مزید کچھ کہتے کہتے مریم نواز رک گئیں۔ تاہم کہنا تھا کہ

ان کے مطابق کچھ مشترکہ اہداف ہیں جس کی وجہ سے وہ پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں اور یہ کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، اس میں کسی کا عمل دخل نہیں ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کر کے ’عمران خان کی ڈوبتی کشتی‘ کو بچانے کا موقع نہیں دیں گی۔

انھوں نے الزام لگایا کہ نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اگر عمران خان گھر نہ جا رہا ہوتا تو نیب کو مریم نواز کو بلانے کی ضرورت نہ پڑتی۔‘

’پہلے ہی کہہ چکی ہوں جتنا انتقام ہونا تھا ہوچکا، جتنا برداشت کرنا تھا، کر لیا۔ میں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ انکے انتقام کو روکنا بھی ہے اور اس کا مقابلہ بھی کرنا ہے۔ میں نے اس بار ان کے لئے آسان شکار نہیں بننا۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*