فوجی قیادت عہدے سے دستبردار ہو،پی ڈی ایم کا مطالبہ نہیں: بلاول

Spread the love

: انسائیڈ اسٹوری : 

چئیرمین  پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے عسکری قیادت کی عہدے سے دستبرداری پر موقف واضح کردیا ۔

بی بی سی نے ان سے پوچھا کہ کیا اداروں کے سربراہان (جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید) کے نام لینے سے اپوزیشن جماعتوں کا پلیٹ فارم یہ سمجھتا ہے کہ اس سے اتنا دباؤ بڑھ جائے گا کہ یہ سربراہان اپنے عہدوں سے دستبردار ہو جائیں گے، بلاول بھٹو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہرگز یہ مطالبہ نہیں ہے کہ فوجی قیادت عہدے سے دستبردار ہو جائے۔

’میں یہ واضح کر دوں کہ یہ نہ تو ہماری قرارداد میں مطالبہ ہے نہ ہی یہ ہماری پوزیشن ہے۔ جہاں تک بات نام لینے کی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اور یقینا ایسا ہی ہوا گا کہ میاں صاحب نے بغیر ثبوت کے کسی کا نام نہیں لیا ہو گا اور اس قسم کے الزامات ثبوتوں کی بنیاد پر ہی آگے آنے چاہییں۔ میں یہ طریقہ کار خود اپنی جماعت کے لیے نہیں اپناتا کہ میں جلسوں میں اس (یعنی براہِ راست الزام لگانا) کو بیان کرتا۔ مگر میاں صاحب کا یہ حق ہے کہ وہ اس قسم کا موقف لینا چاہیں تو ضرور لیں۔‘

ی بی سی نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ پی ڈی ایم کی تشکیل کے وقت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس اور دیگر اجلاسوں میں کیا مسلم لیگ نواز نے پاکستانی فوج کی قیادت یا خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ کا نام لیا تھا، یا اس بارے میں کوئی اشارہ دیا تھا؟

اس پر بلاول بھٹو زرداری نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پی ڈی ایم کے ایجنڈے کی تیاری کے وقت نواز لیگ نے جنرل باجوہ یا جنرل فیض کا نام نہیں لیا تھا۔‘ انھوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ ’وہاں (اے پی سی میں) یہ بحث ضرور ہوئی تھی کہ الزام صرف ایک ادارے پر لگانا چاہیے یا پوری اسٹیبلیشمنٹ پر لگانا چاہیے۔ اور اس پر اتفاق ہوا تھا کہ کسی ایک ادارے کا نہیں بلکہ اسٹیبلیشمنٹ کہا جائے گا۔‘

بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ جب انھوں نے گوجرانوالہ کے جلسے میں میاں نواز شریف کی تقریر میں براہ راست نام سنے تو انھیں ’دھچکا‘ لگا۔

بلاول بھٹو کی جانب سے جس دھچکے کی بات کی گئی ہے اپنے انٹرویو کے دوران ایک بات کو وہ نظرانداز کرگئے۔ ۔ صحافی میاں محسن بلال نے  گوجرانولہ جلسہ میں موجود صحافیوں کے ساتھ  وی لاگ میں یہ نشاندہی کی تھی کہ نواز شریف کی تقریر کا اتنا اثر ہوا کہ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو انکی تقریر کے دوران واش روم چلے گئے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*