مریم نواز تو ‘ مچھلی ‘ ہے: فردوس عاشق

Spread the love

: انسائیڈ اسٹوری :

معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجاب بنتے ہی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے روایتی انداز میں توپوں کا رخ مریم نواز کی جانب کردیا۔ انھوں نے مریم نواز کو مچھلی قرار دیا۔

ڈی جی پی آر لاہور میں اپنی پہلی میڈیا بریفنگ میں معاون خصوصی نے کہا کہ جس طرح مچھلی بغیر پانی کے تڑپتی ہے اور رہ نہیں سکتی۔ مریم نواز بھی بالکل ایسی ہی مچھلی کی طرح ہے جو کہ بغیر اقتدار کے نہیں رہ سکتی۔ 

ایوان اقبال میں منعقد سیرت کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز دن کی روشنی میں خواب دیکھ رہی ہیں کہ وہ گلگت بلتستان میں حکومت بنائیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ چوروں اور لٹیروں نے اب پاکستان اور پنجاب کے بعد اب گلگت بلتستان کا رخ کرلیا ہے۔

 نواز شریف عدالتوں کے مفرور ہیں عوام انکی واپسی کی منتظر ہے۔ انکو چاہئے کہ عوام کو پیسہ لوٹ کر وہ جو باہر بھاگے ہیں پاکستان واپس آئیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*