کورکمانڈرز کو رشوت آفر کرنے پر نواز شریف کی آرمی چیف سے لڑائی ہوئی: اعجاز الحق

Spread the love

: انسائیڈ اسٹوری :

نواز شریف نے کورکمانڈرز کو رشوت دی جس پر آرمی چیف سے لڑائی ہوگئی۔ نوازشریف کو باہر نکلا اور لندن بجھوایا گیا ، یہ غلطی ہے ۔ مجھے گلہ ہے اور قوم کو بتایا جائے کہ یہ کیسے باہر گیا۔ جنرل ضیاء الحق شہید کے فرزند اعجاز الحق کا مطالبہ۔ 

مسلم لیگ ضیاء الحق شہیدکے زیراہتمام الحمرا ہال مال روڈ میں استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی اور پاک افواج کے حق میں نعرے بازی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیان کی بھرپور مذمت کی گئی۔

اس موقع سربراہ مسلم لیگ ضیا اعجاز الحق نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سابق اور موجودہ فوجی سربراہان کیساتھ لڑائیوں کے ھوالے سے اہم انکشافات کئے. انھوں نے کہا کہ آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ سے لڑائی کورکمانڈرز کو بی ایم ڈبلیو کی چابیاں دینے پر ہوئی. جنرل ر جہانگیر کرامت اور مشرف کے ساتھ بھی نواز شریف کی نہ بنی۔ انکو بہت سمجھاتے بھی رہے لیکن بات انکی سمجھ میں نہ آئی۔ 

جنرل دورانی سے سب سے پہلے پیسے پکڑنے والے نواز شریف تھے۔جب آئی جے آئی بنی تو مولانا سمیع الحق کے سر سے پگڑی اتار کر نواز شریف کے سر سجائی گئی۔ 

بطور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی تقرری کا دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے اعجاز الحق نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نواز شریف نے کہا کہ وہ ابا جی ‘ میاں شریف’ سے پوچھ کر بتائیں گے۔ 

نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  روٹی دس روپے کی ہونے اور مجھے کیوں نکلا کے زمہ دار نواز شریف صاحب آپ ہیں.

اعجاز الحق نے عسکری قیادت سے گلہ کیا اور کہا کہ عوام بھی جاننا چاہتی ہے کہ نواز شریف کو کیوں نکلا اور لندن بجھوایا گیا؟ 

اب پاک فوج کے خلاف وہ زبان استعمال کر رہے ہیں جو کہ بھارت کا وزیر اعظم بھی نہیں کرتا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ  بلاول بھٹو لندن بیانیہ سمجھ چکے ہیں، 11 میں سے پونے گیارہ جماعتیں اس بیانیے کے ساتھ نہیں، پاک فوج کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے۔ کسی کو زہر اگلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غداران پاکستان اکٹھے ہوسکتے ہیں تو وفاداران پاکستان بھی یکجا ہیں۔ 

مولانا طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ نوازشریف تو ایک فون کی مار ہے۔ عدلیہ بحالی تحریک میں گوجرانوالہ پہنچے تو جنرل کیانی کا فوج آیا اور شادیانے بجاتے ہوئے واپس چلے گئے۔

نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ میاں صاحب، جنرل باجوہ کو توسیع کا ووٹ جنرل ضیاء الحق شہید فاؤنڈیشن نے دیا یا آپکی جماعت نے. م آپ ووٹ اس لئے دیا تاکہ جنرل باجوہ آپکو نیب کے احتساب سے بچا لیں.لیکن کوشش ناکام ہوگئی۔ 

ابھی تو محمد زبیر کی ملاقاتیں سامنے آئی ہیں تو باپ بیٹی تلملا اٹھے ہیں جب مزید ملاقاتیں سامنے آئیں تو انکی نیندیں اڑ جائینگی۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*