ڈھول بجائیں گے تو پیزے کی آواز آئے گی۔ مریم نواز

Spread the love

 

مسلم لیگ ن نے حکومت مخالف تحریک اور 16 اکتوبر

کو پی ڈی ایم جلسے کی کامیابی کےلئے اپنے ارکان کو سر دھڑ کی بازی لگانے کی ہدایت کردی. اعلان کیا گیا کہ تحریک کے نقطہ عروج پر ن لیگ استعفے دیدے گی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزیی سیکرٹریٹ لاہور میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی و سینیٹ اور  ،ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کے اشتہاری ہونے کا ڈھول بجانے والے شوق پورا کرلیں جو اشتہار لگائو گے لوگ اس میں پرویز مشرف کی آواز سنیں گے،،،مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف شریف کے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے ہی میں تمام بیماریوں کا علاج ہے۔

اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ انکے والد مشرقی ہیں لیکن مجھے انھوں نے کہا کہ گرفتاری کا وقت آیا تو سینہ تان کرجانا۔ اب بھی اگر کارکنان پر قربانی کا وقت آیا تو مریم نواز کو سب سے پہلے پائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سے تو رسیدیں مانگی جاتی ہیں لیکن وزیر اعظم کے مشیر سے نہیں۔ جتنا ڈھول بجائیں گے پیزے ہی کی آواز آئے گی۔ 

تقریب سے خطاب میں خواجہ آصف،شاہد خاقان عباسی اور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک میں پہلا پتھر عہدے دار ماریں گے ۔ کسی کا انتظار نہ کریں باہر نکلیں ۔ ن لیگ کے چوراسی ممبر نوازشریف کے حکم پر استعفے دیدیں نوازشریف کی تقریر کو ادھر ادھر کا رنگ نہ دیاجائےیہ جدوجہد آئین کی حکمرانی اورجمہوریت کی بحالی کی   تحریک ہے۔ نوازشریف کی تقریر ہمارا نظریہ ہے

تقریب میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن سمیت جسٹس ر شوکت صدیقی اور احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی  ویڈیوز بھی چلائی گئیں جبکہ شرکاء نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے ۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*