آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے گھر 6 بار شہباز شریف کودیکھا۔ اعجاز الحق

Spread the love

 

 

شیخ رشید کے بعد پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اور شہید جنرل محمد ضیا الحق

کے فرزند اعجاز الحق نے بھی شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر لیگی رہنماوں کی عسکری قیادت سے ملاقاتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

روالپنڈی میں منعقدہ استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا نواز شریف سے کمزور اور ڈرپوک وزیراعظم اور کوئی نہیں ہوا۔ فوج کا ترجمان ہر بات کا جواب نہیں دے سکتا۔ 

اعجاز الحق نے کہا کہ لیگی رہنما اور خود شہباز شریف چھ بار آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے پاس گئے اور پھر چھ بار انکے عزیزوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ انکے پاس اسکی ساری معلومات موجود ہے۔ 

اعجاز الحق نے مولانا غفور حیدری کو چینلج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہہ دیں جو جنرل باجوہ بارے انھوں نے ٹی وی میں کہا تو میں سیاست چھوڑ دونگا۔ یہ خود گیٹ جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار پر لائینیں لگا کر کھڑے رہتے ہیں اور باتیں افواج پاکستان کو کرتے ہیں۔

اعجاز الحق نے اپنے خطاب میں یہ انکشاف بھی کیا کہ جب 1999 کا مارشل لگا تو کورکمانڈر لاہور کے گھر کے باہر لیگی رہنماوں کی لائینیں لگی انھوں نے دیکھیں۔ نوازشریف کے بیانیے بارے اعجاز الحق نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ  میرے بیانیے کا بوجھ اٹھانا مشکل ہے تب وہ بیانیہ کہا تھا جب آپ جنرل جیلانی کی گود میں بیٹھے رہتے  تھے۔ پاکستان کے دشمن بن کر بیانیہ بند کیا جائے۔ اجمل قصاب کا آج تک علم نہیں کہ وہ پاکستانی تھا بھی یا نہیں۔

 کوئی چیف آف آرمی اسٹاف کو ڈیڈی کہتا تھا۔ وہ بوجھ جس نے انکو پالا یہ اسی کو باتیں کرتے ہیں۔ 

مولانا فضل الرحمن کے بیان پر اعجاز الحق نے کہا کہ تمھاری جرات کیسے ہوئی پاکستان کی افواج کو باتیں کرنے کی۔ بائیس کروڑ عوام مر گئے ہیں کیا۔ پاکستان میں فرقہ واریت کو مسلکی بنیادوں ہوا دینے کیلئے ڈیرھ ارب ڈالر فنڈنگ ہوئی ہے جس کے پیچھے را،موساد اور سی آئی ہے۔

اعجاز الحق نے کہا کہ افغان طالبان اور مجاہدین کو سلام پیش کرنی چاہئے جنکی وجہ سے پاکستان محفوظ ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*