نواز شریف کی لندن میں پریس کانفرنس متوقع

Spread the love
اپوزیشن کے نئے سیاسی اتحاد پاکستان جمہوری اتحاد کی سربراہی کیلئے مولانا فضل الرحمان متحرک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز نے حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ شہباز شریف اور پیپلز پارٹی مولانا کو سربراہی دینے پر رضا مند نہیں ہیں۔
میاں نواز شریف نے مشورے کیلئے اہم پارٹی رہنماؤں کو لندن طلب کر لیا ہے۔ مسلم لیگ کے قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ لندن میں ایک اہم پریس کانفرنس سے بھی میاں نواز شریف خطاب کریں گے اوراس میں شرکت کیلئے پاکستان سے مسلم لیگ کے ہم خیال صحافیوں کو مدعو کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنوری 2021 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان آمد بھی متوقع ہے اور  جو سیاسی ہلچل ہے اس کا تعلق سینیٹ الیکشن سے بھی ہے جو مارچ 2021 کوہونا ہیں۔ 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*