نواز شریف کی انٹری، چپ کا روزہ توڑنے کا فیصلہ

Spread the love

دیر آید درست آید؟

مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چپ کا روزہ توڑنے کا اعلان کردیا۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پر انٹری بھی ڈال دی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے  اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کیا اور خطاب کا فیصلہ کیا تو بحث چل نکلی کہ عدالتوں کی جانب سے اشتہاری ٹھہرائے مجرم کا بیان ٹی وی پر کیسے چلایا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے تجویز دی گئی اگر ٹی وی پر انکے قائد کا بیان نہیں چلتا لیکن سوشل میڈیا پر تو چل سکتا ہے۔ انھوں نے مریم نواز سے اپیل کی سوشل میڈیا پر خطاب کیلئے کچھ کیا جائے۔

جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ انشااللہ کوشش ہو رہی ہے۔ اس کےبعد ہی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نام کا ٹوئٹر اکاونٹ بنا دیا گیا۔

سابق وزیر اعظم کی جانب سے جو پہلا ٹوئٹ کیا گیا ہے وہ #ووٹ_کو_عزت_ دو کا نعرہ ہے۔ 

مسلم لیگ ن کے قریبی زرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سوشل میڈیا کی اہمیت کا جانا اور اکاونٹ بنانے کی ہدایت کی۔ اس سے یہ بھی بات سامنے آرہی ہے اب انکے قائد خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ سوشل میڈیا کے زریعے اپنے کارکنان کو خود ہدایت جاری کیا کرینگے۔

 صحافی میاں محسن بلال  کے مطابق نواز شریف کے اکاونٹ کی ہنڈلرخود مریم نواز ہیں۔ اکاونٹ سابق وزیر اعظم  کے نام کا ہے لیکن اسکو ہینڈل مریم نواز کرینگی۔ عاصم نصیر کا شمار ن لیگ کے سئنیر بیٹ رپورٹرز میں ہوتا ہے وہ اس خیال سے اتفاق نہیں کرتے۔ 

انکا کہنا ہے کہ جو بیان نوازشریف  کے نام سے ہو گا وہ نواز شریف خود کریں گے جبکہ انکے نام کے بغیر والی پوسٹ انکی قریبی ٹیم کرے گی 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*