فواد چوہدری کے دماغ میں بھوسا بھرا ہوا ہے۔ فیاض چوہان

Spread the love

میڈیا رپورٹ: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحس چوہان ایک بار پر وفاقی وزیر فواد چوہدری پر برس پڑے۔

بولے کہ  حکیم لقمان جس کے دماغ کے خناس کو ٹھیک نہ کرسکے اسکو کوئی بھی ٹھیک نہیں کرسکتا۔ کیونکہ اس دماغ میں بھوسا

بھرا ہوتا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی کسی کو ںظر آئے یا نہ آئے لیکن وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کوئی نہ کوئی بیان عثمان بزدار کی گورننس پر ضرور آجاتا ہے۔ جس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان جواب دینا حق سمجھتے ہیں۔

ہم نیوز کے صبح کے پروگرام ‘ صبح سے آگے’ کے میزبان اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی کی پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تنقید کے سوال میں جواب دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے فواد چوہدری کے خلاف بھی وہی روایتی انداز اپنایا جو وہ اپوزیشن کے خلاف اپناتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے دماغ میں خناس بھرا ہے ۔ اسکو حکیم لقمان بھی ٹھیک نہیں کرسکتے تو وہ کیسے کرسکتے ہیں۔ میزبان شفا یوسفزئی کی جانب سے جب دوبارہ یہی طرز کا سوال کیا گیا تو فیاض الحسن چوہان نے پھر دہرایا کہ فواد چوہدری کے دماغ میں خناس اور بھوسا بھرا ہوا ہے۔ وہ فواد چوہدری کو سمجھا سمجھا کر تھک چکے ہیں لیکن انکو کوئی اثر نہیں ہوا۔ نہ ہی انکو سمجھ آرہی ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*