ان ہاؤس تبدیلی میں نواز شریف پھر رکاوٹ

Spread the love

کراچی میں شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ملاقات میں طویل مشاورت کی جو اندرونی کہانی سامنے آئی ہے اس کے مطابق حکومت گرانے کیلئے مختلف آپشنز زیر غور رہے مگر فل الحال اتفاق رائے نہ ہوسکا۔

 ملاقات کے بعد دونوں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جو خبریں میڈیا پر پھیلائی گئیں ان کے  مطابق بلاول  بھٹو ان ہاوس تبدیلی کی صورت میں ن لیگ کی حکومت کے قیام کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔   زرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ہوئی ملاقات کے دوران شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران بلاول بھٹو نے تجویز دی کہ ان ہاوس تبدیلی کے ذریعے حکومت کو خاتمہ کیا جائے۔ .
جبکہ آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو۔ اس دوران آصف زرداری نے بھی اپنے فرزند بلاول کی تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں کرنی چاہیں۔
لیگی زرائع کے مطابق اس موقع پر شہباز شریف نے اپنے آپشنز بھی رکھے اور ان ہاؤس تبدیلی پر موقف اختیار کیا کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا اس حوالے سے موقف کچھ اور ہے ۔ سابق وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ان ہاؤس تبدیلی کی بجائے قبل از وقت انتخابات کی جانب آیا جائے۔ لیگی زرائع نے انسائیڈ سٹوری کو یہ بھی بتایا کہ کسی بھی بڑی تبدیلی کا انحصار قائد نواز شریف کی ہاں سے مشروط ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*