پیمرا نے 10 محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران نفرت انگیز مواد نشر کرنے پر 24 نیوز کا لائسنس فوری طور پر معطل کر دیا۔
پیمرا کے مطابق 24 نیوز کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی اور نفرت انگیز مواد نشر کیا گیا۔ شکایت وصول ہونے پر 24 نیوز کا چینل فوری طور پر معطل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ چینل کو 14 روز کے اندر اندر اپنا جواب درج کرنے کا بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ تک انکوائری مکمل نہیں ہوجاتی تب تک چینل کا لائسنس معطل رہے گا۔
کراچی میں 10 محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن چینل کی جانب سے چلائی گئی۔ جس میں نماز ظہرین کے دوران گستاخہ صحابہ کی گئی۔ پیمرا انتظامیہ کے مطابق نقص امن کا اندیشہ پیدا ہوا۔ جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس سلسلہ میں کافی زیادہ ردعمل سامنے آرہا ہے۔