وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر زیدی کو ایک فی میل سٹوڈنٹ کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ یونیورسٹی ٹیچر کی جانب سے انکو ہراساں کیا جارہا ہے اور موبائل فون پر میسجز وغیرہ بھی بھیجے جارہے ہیں۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی اتنظامیہ کی جانب سے ٹیچر کو معطل کرکے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی گئی تھی۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ٹیچر اور متاثرہ طالبہ کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد ریورٹ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کوبجھوا دی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ہراسگی میں ملوث ٹیچر کو نوکری سے نکالنے کی سفارش کی ہے۔ رپورٹ کے حوالے ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کو ہراسمنٹ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔ جبکہ استاد کو ملازمت سے فارغ کرنے کا حتمی فیصلہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ کرے گی۔