گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ٹیچر پر طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت 

Spread the love

وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر زیدی کو ایک فی میل سٹوڈنٹ کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ یونیورسٹی  ٹیچر کی جانب سے انکو ہراساں کیا  جارہا ہے اور موبائل فون پر میسجز وغیرہ بھی بھیجے جارہے ہیں۔  جس کا نوٹس لیتے ہوئے  یونیورسٹی اتنظامیہ کی جانب سے ٹیچر کو معطل کرکے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی گئی تھی۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ٹیچر اور متاثرہ طالبہ کے بیانات  ریکارڈ کرنے کے بعد ریورٹ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی کوبجھوا دی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ہراسگی میں ملوث ٹیچر کو نوکری سے نکالنے کی سفارش کی ہے۔ رپورٹ کے حوالے ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کو ہراسمنٹ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔ جبکہ استاد کو ملازمت سے فارغ کرنے کا حتمی فیصلہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ کرے گی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*