شہباز شریف نے عدالت میں اللہ او ر اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قسم کھالی

Spread the love

العزیہ شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے سامنے پیشی کے دوران صدر مسلم لیگ شہباز شریف نے قسم کھالی۔

 تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا عدالت میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ کی اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قسم کھاتے ہیں کہ  کبھی عوام کے پیسے کو نقصان نہیں پہنچایا. میں نے اپنے دور میں کئی سو ارب روپے بچائے ہیں قومی خزانے کو آج تک نقصان نہیں پہنچایا۔ میں پاکستان ۔  کے اندر اربوں روپے کی سرمایہ کاری لیکر آیا ہوں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب میں  132 دن الٹا لٹک گیا، میرا میڈیا ٹرائل کیا گیا لیکن ایک پیسے کی کوئی کرپشن ثابت نہ ہوئی ۔ میں 12 سال وزیراعلیٰ رہا، آج تک سرکاری خزانے سے تنخوا ہ نہیں لی اور تمام غیر ملکی دوروں کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کئے۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*