مریم ڈٹی رہو،حمزہ گھبرانا نہیں

Spread the love

: انسائیڈ اسٹوری :

لاہور کی احتساب عدالت میں دلچسپ اور جذبانی مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے جب مریم نواز کمرہ عدالت میں پہنچی۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر اور اپنے چچا شہباز شریف اور کزن حمزہ شہباز سے وہ بغل گیر ہوئیں۔

مریم نواز نے حمزہ شہباز شریف کے سر پر پیار جبکہ شہباز شریف نے مریم نواز  کے سر پر شفقت بھرا ہاتھ رکھا۔ مریم کافی دیر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے درمیان بیٹھی گفتگو کرتی رہیں۔ اس موقع پر موجود لیگی زرائع کا کہنا  تھا کہ مریم نواز نے اپنے کزن حمزہ شہباز کو تسلی دی کہ سب اچھا ہوگا۔ اللہ کرم کرے گا۔ گھبرانا نہیں۔ اسیری کا دور گزر جائے گا۔ 

مریم نواز نے صدر مسلم لیگ ن کو موجودہ سیاسی صورتحال بارے آگاہ کیا اور گلگت بلتستان دورے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مریم نواز پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جس محاذ پر ہیں ڈٹی رہیں۔ اس نااہل حکومت نے عام آدمی کو مہنگائی کے بوجھ تلے دفنا دیا ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*