انجم کے گرد گرہن ” فیض کی رخصتی” سعد کی رہائی

Spread the love

:  ”  تحریر ”  میاں محسن بلال  :

بس اب مزید انتظار ختم
بچوں جو نیا “پیٹی ماسٹر” آرہا ہے اس سے اچھا پروفیشنل کوئی اور نہیں ہوسکتا. آج سے پہلے سکول میں جتنے پیٹی ماسٹر آئے  نیا ماسٹر ان سب سے زیادہ قابل ہے. زہین و فتین ہے. اساتذہ کی سیاست سے خود کو دور رکھتا یے.
پیارے بچوں! وہ اپنے کام سے مطلب رکھتا ہے. اس کے ساتھ کام کرنے والے دیگر اساتذہ بتاتے ہیں کہ وہ دھیمے مزاج کا مالک ہے. باتیں کم کرتا یے سنتا زیادہ ہے اور عملی آدمی ہے.
پیارے بچوں! وہ آپکی بہتر انداز سے تربیت کرے گا. ہر ایک کا فٹنس ٹیسٹ لے گا بلکہ ” اسمبلی” میں کونسا بچہ دوران پیٹی سست ہے اور کونسا چست؟ وہ اب تک رپورٹ بھی آپکی بنا چکا ہوگا.
 مستقبل کے ہونہاروں یقین مانو کہ ہر بچہ انکے ساتھ بہت ہی دوستانہ ماحول محسوس کرے گا۔ دوران ورزش وہ جسامت اور صحت کو سامنے رکھیں گے۔ 

بچوں پریشان مت ہونا! نئے ماسٹر جی کے اپنے رولز ہیں. اپنا طریقہ کار ہے. لہذا آپ بھی انکے بنائے ایس او پیز کو نظرانداز نہ کرنا۔

سکول کے پرنسپل کا یہ پیغام اساتذہ مختلف کلاس رومز میں جاکر بتا رہے تھے اور بچوں کو نئے ” پیٹی ماسٹر” کی خوبیاں سمجھا رہے تھے.
اگلے دن اسمبلی ہوئی. نئے “پیٹی ماسٹر” نے بچوں سے اپنا تعارف کروایا. ماسٹر جی نے بچوں کو وزرش کروانا شروع کی۔
بچوں کو یہ تھا کہ نئے پیٹی ماسٹر کے بارے جو بتایا گیا ہے اس کے مطابق ہی سب کچھ ہوگا لیکن معاملہ اسکے الٹ نکلا۔ 
جو اچھی تقریر کرتے تھے اور جن میں اداکاری کے جرثومے تھے انکو کان پکڑوا دئیے۔
جو اتھلیٹ تھے ان سے تقاریر اور گانے وغیرہ گوا دیئے۔
جو موٹے تازے تھے اور پہلوان تھے انکو ریس کا بول دیا
جو دبلے پتلے سے تھے ان کو کہا کہ وزن اٹھائیں۔
جو کتابی کیڑے تھے انکو کہا زرا ڈنڈ بیٹھکیں لگائیں۔
جوکچھ بھی کرنے کے قابل نہیں تھے ان سے کہا کہ آؤ فریش جوس پئیو۔
پرنسپل اور ساتھی اساتذہ سب یہ سب کچھ ہوتا دیکھ رہے تھے اور ساتھ ساتھ مسکرا رہے تھے
ایسے میں ایک فنکار بچہ جب کان پکڑے پکڑے  تھک گیا ،،، اٹھا ،،، اور معصومانہ انداز میں پیٹی ماسٹر سے گذارش کرنے لگا کہ ” ماسٹر جی ” اللہ دا واسطہ جے کل جو مرضی کروانا پر اک عرضی اے کہ یہ  جو کامران خان،چاچا ہارون،حسن نثار،چاچا چڑیا سیٹھی، وغیرہ وغیرہ جیسے اساتذہ آپ کی خوبیاں بیان کر رہے تھے آئندہ کسی سکول میں جائیں تو ورزش کا آغاز ان سے ضرور کریں۔ 

پیارے پاکستانیو: جنرل فیض کی جگہ  نئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم احمد انجم نے سیٹ سنبھال لی ہے اور تحریک لبیک کے نوجوان امیر حافظ سعد رضوی رہا ہوچکے ہیں۔ آپ سب بھی تیاری پکڑ لو۔ اور ہاں کامران خانوں، چاچا ہارونوں، کپی گروپوں اور تحریک انصاف،پیپلزپارٹی،ن لیگ کے سرٹیفائیڈ سوشل میڈیا ہنڈلرز و صحافیوں،اینکروں اور تحزیہ کاروں کو سننے سے جتنا ہوسکے پرہیز کر لیں۔19 نومبر کا گرہن دسمبر میں اثرات دکھا سکتا  ہے۔ انجم کا مطلب تارہ اور دیکھیں گے تارے گرہن کی انتہا۔  

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*