افسر شاہی کی شاہ خرچیاں بند ہونی چاہیے: چوہدری سرور

Spread the love

 

سابق گورنر پنجاب اور یوکے پارلیمنٹ کے پہلے مسلمان ممبر چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی بحران متقاضی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما سیاسی انتشار کو ایک میز پر بیٹھ کر باہم گفتگو سے حل کریں۔ افسران کی شاہ خرچیاں،محل نما گھروں میں رہائش اور پروٹوکول کیلئے لاتعداد گاڑیاں مظلوم و غریب عوام پر بوجھ کے سوا کچھ نہیں۔۔۔

  1. پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر کے اعزاز میں استقبالیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں میں یوکے کے ارکان اسمبلی یاسمین قریشی اور رچرڈ برگن، مانچسٹر کی لارڈ مئیر یاسمین ڈار، کشمیر موومنٹ کے لیڈر راجہ نجابت حسین، پاور چئرپرسن فیم پاور زارا ڈین اور صدر یو آئی سی ایف یوکے شہزادہ حیات نے شرکت کی، تقاریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور تاجر برادری کے نمائندوں اور یوکے کے مختلف شہروں سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، اس موقع پر سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ کہ پاکستان معاشی طور پر بدترین حالات سے گزر رہا ہے، ہم قرض لے کر قرض واپس کرتے ہیں، سرکاری افسران دس دس کنال کے گھروں میں رہائش پذیر ہیں، ہزاروں سرکاری گاڑیاں پروٹوکول کے لئے استعمال ہو رہی ہیں، ہمارا ملک قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال ہے، صرف ضرورت ان وسائل سے مستفید ہونے کی ہے۔ بعدازاں چئرپرسن فیم پاور زارا ڈین اور ان کے شوہر نوید ڈین کی جانب سے عشائیہ بھی دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*