مشترکہ کام کی جگہ فراہم کرنے والے ادارے دفترخوان کو ای ایم پی جی نے سیڈ فنڈنگ مہیا کر دی

Spread the love

لاہور کی اس کمپنی کیلئے یہ ۲۰۱۸ء کی والڈ سٹی کمپنی کی سرمایہ کاری کے بعد یہ دوسری سرمایہ کاری، دفترخوان کے پاس ۳ شہروں میں ۵ مقامات پر۱۵۰۰ سے زائد پروفیشنلز موجود ہیں۔

لاہور کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی دفترخوان نے خطے کی یونی کارن کمپنی ای ایم پی جی سے سیڈ فنڈنگ حاصل کر لی ہے۔ دفترخوان مشترکہ کام کیلئے جگہ فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔

ای ایم پی جی کے زیر انتظام ۱۶ ممالک میں ۱۰ برانڈز پراپرٹی اور کلاسیفائڈ کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ اس کمپنی کو ۲۰۲۰ء میں یونی کارن کا اسٹیٹس حاصل ہوا تھا۔ پاکستان میں ای ایم پی جی کے زیرانتظام زمین ڈاٹ کام، زمین ڈویلپمنٹس، او ایل ایکس اور لامودی پی کے شامل ہیں۔

دفترخوان نے اپنے کام کا آغاز ۲۰۱۶ء میں کیا اور یہ ادارہ اُن میں سے ایک ہے جنہوں نے ملک میں سب سے پہلے مشترکہ کام کرنے کی جگہ فراہم کرنے کے خیال پر کام کیا۔ آغاز میں تجرباتی طور پر ۲۰ افراد نے اس سہولت سے فائدہ حاصل کیا جبکہ آج ۳ شہروں میں ۵ مقامات پر ۱۵۰۰ سے زائد پروفیشنلز اس سے روزانہ کی بنیاد پر مستفید ہوتے ہیں۔ کوویڈ ۱۹ میں دفترخوان کو ۵ گنا ترقی حاصل ہوئی جہاں یہ مزید ۲ شہروں میں پھیل گئی۔ اس کی مزید سائٹس اس وقت تعمیراتی مراحل میں موجود ہیں جس کی تکمیل پر اس کا حجم موجودہ سے دوگنا ہو جائے گا اور ۲۰۲۲ کی تیسری ششماہی تک یہاں مزید ۳ ہزار افراد خدمات سرانجام دے سکیں گے۔

بہت سے عوامل کے ساتھ، دفترخوان کی ترقی پاکستان میں اسٹارٹ اپ کے ماحول کی ترقی کی مظہر ہے۔ اس وقت ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس پاکستان کی معیشت میں بنیادی حیثیت اختیار کرتے جا رہے ہیں، اسی لئے دفترخوان جیسے ادارے اہمیت کے حامل ہیں۔ گزشتہ سالوں میں دفترخوان لاہور کے اسٹارٹ اپس کے ماحول کیلئے بنیادی اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ یہاں سے ائیرلفٹ، جگنو، انلئیر اور کریم جیسے اداروں نے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ اس وقت بھی دفترخوان کی جگہ کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان اور خطے کے اہم اسٹارٹ اپس نے ۲۰۲۱ء میں ۵۷۰ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔

دفترخوان کے شریک بانی سعد ادریس نے کہا کہ دفترخوان کے آغاز سے ہی ہمارا بنیادی ہدف پاکستان میں اسٹارٹ اپس کو کاروبار کی شکل دینا اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اس وجہ سے ہم پاکستان کے اسٹارٹ اپس کی ترقی میں ہراول دستہ کا کردار ادا کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ دفترخوان اس امر پر بھی فخر کرتا ہے کہ وہ محض کام کرنے کی جگہ ہی نہیں ہے بلکہ وہ انٹرپرئینویلز اور انوویٹرز کیلئے پہلا گھر ہے۔

ای ایم پی جی کے سی ای او عمران علی خان نے کہا کہ دفترخوان پاکستان میں صلاحیت اور ہنر کی درست نمائندگی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ای ایم پی جی کی اپنی کامیابی کی بنیادی وجہ صحیح افراد پر سرمایہ کاری کرنا ہے اور دفترخوان میں کام کرنے والے افراد محنتی، باصلاحیت اور پاکستانی اسٹارٹ اپ کے ماحول کے ہنرمرد افراد ہیں۔

اس سیڈ راونڈ سرمایہ کاری سے ای ایم پی جی نے دفترخوان میں والڈ سٹی گروپ کے ساتھ بطور سرمایہ کار شمولیت اختیار کی ہے اور اب یہ کمپنی پورے پاکستان میں کام کرنے کے روایتی طریقے کو بدلنے کیلئے تیار ہے۔

دفترخوان کے بارے میں: دفترخوان مشترکہ کام کرنے کی جگہ فراہم کرنے والا ادارہ ہے جس نے پاکستان میں ۲۰۱۶ء میں اپنے کام کا آغاز کیا تھا، اس وقت اس کمپنی کے پاس ۳ شہروں، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈٰی، میں ۵ مقامات پر دفاتر موجود ہیں جہاں روزانہ ۱۶۵۷ انفرادی افراد ۲۰۰ سے زائد مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کیلئے مختلف شعبہ ہائے جات میں کام کرنے کیلئے دفترخوان کی جگہ کا استعمال کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*